پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی متوقع

پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ہے۔

حکومت اس وقت پیٹرول پر 27 روپے 32 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے جب کہ ڈیزل پر 30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر 11 روپے 43 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لی جا رہی ہے۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

واضح ررہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کر دی تھی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یٹرول کی قیمت میں سات روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوائی تھی۔

پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی تھی۔


متعلقہ خبریں