آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیے۔ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر جاری کیے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے وارنٹس آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف علی زرداری کی دراخواست ضمانت پر سماعت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ ریفرنس:آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد

یاد رہے کہ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین نیب سے وارنٹس گرفتاری کی درخواست کر رکھی تھی۔

گزشتہ ماہ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی تاہم سابق صدر، فریال تالپور اور ملزم عبدالغنی مجید نےعدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں