قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کی 26ویں سالگرہ

فائل فوٹو


ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ابوظہبی میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کیا جبکہ انہیں ٹیسٹ کیپ 13 اکتوبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے ملی۔

مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 ستمبر 2016ء کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔

بابر اعظم ایک روزہ میچوں میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے مشترکہ طور پر پہلے، ایک روزہ میچوں میں تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے اور ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔

دنیا کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے پہلے 25 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے پاس ہے۔


متعلقہ خبریں