اپوزیشن چاہتی ہے حکومت جلسوں کیلیے لوگ بھی دے، فواد چودھری



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلسوں کے لیے لوگ بھی دے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس گوجرانوالہ جلسے کے لیے لوگ اکٹھے نہیں ہو رہے اس لیے گرفتاریوں کا شور مچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اپوزیشن کو جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جلسوں کے لیے مکمل آزادی حاصل ہے صرف لوگ خود لانے ہیں مگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ بندے بھی تحریک انصاف مہیا کرے۔

فوا چودھری نے کہا کہ کہ حکومت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی لیڈرشپ کے آٹھ کیسز بند کر دے تو  تحریک بھی اسی وقت ختم ہو جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ کیا تو پیپلز پارٹی بھی دھرنا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت این آر او اپنے پاس رکھے، مہنگائی سے تنگ عوان خود بخود احتجاج کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ جلسہ: حکومت کی سانس چڑھ گئی اور ٹانگیں کانپنے لگی ہیں، ن لیگ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کو 16 اکتوبر کے دن جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت مل گئی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے این او سی جاری کردیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی قیادت نے جی ٹی روڈ پہ جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ تبدیل کیا۔ پی ڈی ایم کی قیادت کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر جلسہ اب جی ٹی روڈ پر ہو گا۔


متعلقہ خبریں