ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ہمیں سخت اقدامات کرنا ہوں گے، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ہمیں پابندیوں کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مظفرآباد اورکراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ہمیں پابندیوں سخت اقدامات کرنا ہوں گے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات پڑیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز قومی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز 2.37 فیصد رہے اور کورونا مثبت کیسز کے یہ اعداد و شمار گزشتہ 50 روز میں سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخری بار کورونا مثبت کیسز کا یہ رجحان 23 اگست کو دیکھا گیا تھا جبکہ رواں ہفتے کے پہلے 4 دن کورونا سے روزانہ 11 اموات ہو رہی ہیں اور اموات کی یہ شرح 10 اگست کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کوروناوائرس کے 755نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق24گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار 614 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں