مشہور شخصیات کے مجسموں کی نمائش

مشہور شخصیات کے مجسموں کی نمائش

فوٹو: ہم نیوز


لاہور میں ہونے والی ایک منفرد آرٹ نمائش میں فن و ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ایسے مجسمے بنا کر پیش کیے گئے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

حمائل آرٹ گیلری میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں آرٹسٹ اعجاز ملک کے بنائے گئے فیض احمد فیض، سعادت حسن منٹو، مرزا غالب، صادقین، خواجہ غلام فرید اور دیگر شخصیات کے مجسمے رکھے گئے ہیں۔

مجسموں کے علاوہ رنگوں اور احساسات سے بھرپور کینوس بھی فن کے قدر دانوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔

نمائش میں آنے والے افراد نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت عرصہ کے بعد اس قدرخوبصورت آرٹ ورک دیکھنے کو ملا ہے۔
آرٹسٹ اعجاز ملک کا کہنا تھا کہ مجسمہ سازی مشکل صنف ہے مگر کسی شخصیت کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ 

آرٹسٹ نے گراں قدر شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ رنگوں کے ذریعے امن کا پیغام دیا ہے۔ فن کے قدردانوں نے اس نمائش کو آرٹ کا نمونہ قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں