پشاور بی آرٹی بسوں میں آگ لگنے کی وجہ مسافروں کا لوڈ قرار



پشاور: بی آر ٹی بسوں میں آتشزدگی کی رپورٹ صوبائی حکومت کوپیش کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق بسوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ سفر کررہے تھے اور غیر معمولی بیرونی حالات بھی آتشزدگی کی وجہ ہیں۔

صوبائی حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق لوڈ زیادہ ہونے کے باعث موٹر کنٹرولر پردباؤ بڑھ جاتا تھا۔ بسوں میں دباؤ پڑنے سے کیپیسٹرجل جاتے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت کنٹرول کرنے والا سافٹ وئیر بھی جلا تھا جب کہ بسوں میں دیگر معمولی نقائص بھی موجود تھے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ تمام تکنیکی مسائل دور کردئیے گئے ہیں اور نئے پرزہ جات کی وارنٹی اگلے 12 سال تک ہے۔ بسوں کے درجہ حرارت کو مزید کنٹرول کرنے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔ بسوں کی وائرنگ کو بھی مزید موثر بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی بس سروس25 اکتوبر سے فعال ہوگی

پشاور بی ارٹی بسوں میں آتشزدگی کے پے درپے چار واقعات کے بعد سروس عارضی طور پر معطل کی گیا ہے۔

ترجمان بس ٹرانس پشاور کے مطابق بس کمپنی نے تمام تکنیکی مسائل کا دیرپا حل تلاش کرلیا ہے اور سروس25 اکتوبر کو بحال کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پے درپے آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے کے بعد بی آر ٹی بس سروس معطل کردی گئی تھی۔ بی آر ٹی بس سروس معطل ہونے سے روزانہ سفر کرنے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں