کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا


رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

کوئٹہ زمین میں پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے تو سپلائی لائنوں میں پانی آنا بند ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ صوبائی دارالحکومت میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے باعث بچے بوڑھے سبھی ہاتھوں میں گیلن لیے پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کا پہلا ماسٹر پلان فائنل ہو چکا، جلد پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ کے علاقوں سریاب روڈ، اسپنی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی لائنوں میں پانی آنا تقریباً بند ہو چکا ہے جس کے باعث شہری دہری اذیت میں متبلا ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں عطا محمد اور شہزاد عزیز نے کہا کہ ہم بہت زیادہ پریشانی اور مشکل کا شکار ہیں مگر حکومت اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے مغربی روٹ سے کوئٹہ اور اسلام آباد کا فاصلہ 5 گھنٹے کم ہو گا، لیاقت شاہوانی

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، حکومت کو اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں