عابد ملہی کی رہائی ہماری حکومت اور پولیس کی نااہلی ہو گی، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی رہائی ہماری حکومت اور پولیس کی نااہلی ہو گی۔

 ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی جیسے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو سرعام پھانسی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس: ملزم عابد ملہی کا14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

میزبان شفا یوسفزئی اور اویس منگل والا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عابد ملہی کا پورا خاندان متنازع ہے۔ جون 2013 میں ملزم عابد ایک اور زیادتی کیس کا مرتکب ہوا تھا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف رمضان شوگر مل کیس میں منی لانڈرنگ ثابت  ہوئی تھی، ان کی کمپنیوں میں سے ایک میں 25 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی تھی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ 2017 کے ضمنی انتخابات میں   بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا، بیگم صفدر نے سرکاری خزانے سے 2 ارب 55 کروڑ روپے الیکشن کو جیتنے پر لگا دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے پونے3 کروڑ روپے کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ گیا ان کے بینرز اور سب کچھ لگے نظر آئے جونظر نہیں آیا وہ جوش و خروش تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس: پولیس دس دن بعد بھی مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہ کرسکی

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ہم جب گوجرانوالہ جارہے تھے  تو عمران خان  ہمارے ساتھ تھے اور قافلے پر فائرنگ کی  گئی، اب جب یہ اپوزیشن میں ہیں تو ان کو تکالیف کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں