سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے کا انکشاف

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت نے پیش ہونے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیرا عظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر 9 اکتوبر کو اشتہار وصول کروائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی رہائش گاہ پر استقبالیہ عملے نے اشتہار وصول کرنے سے انکار کیا تاہم نواز شریف کی ماڈل ٹاوَن اور رائیونڈ کی رہائشگاہ پر بھی اشتہارات آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت لاہور نے ریفرنس پر سماعت 10 نومبرتک ملتوی کر دی۔

گزشتہ ہفتے احتساب عدالت لاہور کے باہر نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس آوایزاں کیا گیا تھا جبکہ تفتیشی افسر کو وزارت خارجہ کے ذریعے اشتہاری قرار دینے کا نوٹس لندن ارسال کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری تک حکومت نہیں جائیگی، نواز شریف جیل چلے جائیں گے: فواد چودھری

چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے ان کی طلبی کا اشتہار انگریزی اور اردو اخبارات میں شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں