بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی بڑھ گئے

بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی بڑھ گئے

فائل فوٹو


کاغذ کی قیمت بڑھنے سے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی بڑھ گئے۔ ایک ماہ کے دوران پانچ یا دس نہیں بلکہ سترہ روپے فی کلو کاغذ مہنگا ہوا ہے۔

کاغذ کی قیمت روز بروز بڑھنے لگی ہے اور 30 دنوں میں فی کلو کاغذ کا ریٹ ایک سو آٹھ روپے سے ایک سو پچیس روپے تک پہنچ گیا ہے۔

کاغذ کی قیمت میں اضافے کے باعث کتابیں اور کاپیاں مہنگی ہو چکی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد سے کاغذ کی قیمت بہت بڑھی ہے۔ ایک کاپی جو چالیس کی ملتی تھی اب پچاس کی ملتی ہے۔

کتابوں اور کاپیوں کی قیمتیں بڑھنے پر والدین کہتے ہیں بچوں کو تعلیم دلوانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ بھاری فیسوں کے ساتھ دیگر اخراجات پورے کرنا بس میں نہیں رہا۔

تاجروں کے مطابق کاغذ مہنگا ہونے سے کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں۔ عام شہری ہی نہیں دکاندار بھی کاغذ مہنگا ہونے پر پریشانی کا شکار ہیں۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا تھا کہ حکام معاملے کا نوٹس لے کر اقدامات کریں تاکہ سب کو ریلیف مل سکے۔


متعلقہ خبریں