حکومت کی نااہلی سے معیشت تباہ ہو گئی، شاہد خاقان عباسی



اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو دھمکیاں دینے اور الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا جلسہ: بغیر ماسک اور سینیٹائزر جلسہ گاہ میں جانے پر پابندی

انہوں نے کہا کہ ملک معاشی تباہی سے دوچار ہے، اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کے علاوہ حکومت کا کام کوئی کام نہیں۔ کسی بھی وزیر نے آج تک اپنے محکمے کی کارکردگی پر بات نہیں کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی آج تک عوام کی پریشانی پر بات نہیں کی کیونکہ انہیں غریبوں کا احساس تک نہیں ہے۔ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزرا یہ نہیں بتاتے کہ ملک میں آٹا مہنگا کیوں ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی خود کہہ رہے ہیں کہ تاریخ کی کرپٹ حکومت ان کی ہے۔ حکومت جتنی جلدی عوام کی تکلیف کااحساس کرے گی حل اتنی جلدی نکل سکےگا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کل ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ ہے، انتظامیہ نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسے کے  دن ہی اسپیکر  نے اجلاس بلالیا، اب 4 دن کے لیے اجلاس ہوگا مگر کیا ہوگا وہ بھی سب کونظر آئے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمان کا احترام کیا۔


متعلقہ خبریں