سندھ میں کورونا کے مزید 252 کیسز رپورٹ، 2 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 252 کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ دو مریض بھی چل بسے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 568 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 249 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 755نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق24گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار 614 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے 3 کروڑ 88 لاکھ سے زائد افراد متاثر

پاکستان میں3لاکھ 5ہزار398 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیوکیسزکی تعداد 9ہزار209 ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں2 ہزار277 اور سندھ میں 2 ہزار566 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 191، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار681 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار237، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار464، بلوچستان میں 15 ہزار599، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار258 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں