شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک افسر پانچ جوان شہید


شمالی وزیرستان: صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک افسر اور پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن: مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں