کورونا: اسلام آباد کے مزید دو تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید دو تعلیمی اداروں میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے مزید 252 کیسز رپورٹ، 2 مریض جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق دونوں تعلیمی اداروں کو ڈی ایچ او نے سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی تصدیق کے بعد اب تک کل 33 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے صبح کہا تھا کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد  نہ کیا گیا تو ہمیں پابندیوں کے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ مظفرآباد اورکراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے جب کہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر، فرانس کے 9 شہروں میں کرفیو لگانے کا اعلان

انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ہمیں پابندیوں سخت اقدامات کرنا ہوں گے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات پڑیں گے۔

اسد عمر نے کہا تھا کہ گزشتہ روز قومی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز 2.37 فیصد رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کورونا مثبت کیسز کے یہ اعداد و شمار گزشتہ 50 روز میں سب سے زیادہ ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آخری بار کورونا مثبت کیسز کا یہ رجحان 23 اگست کو دیکھا گیا تھا جب کہ رواں ہفتے کے پہلے چار دن کورونا سے روزانہ گیارہ اموات ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اموات کی یہ شرح 10 اگست کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے 755نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں