مقبوضہ کشمیر: نیشنل کانفرنس اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کا اتحاد ہو گیا

مقبوضہ کشمیر: نیشنل کانفرنس اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کا اتحاد ہو گیا

سری نگر: نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد قائم ہو گیا ہے۔ اس بات کا اعلان نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کیا ہے۔

چین کی مدد سے جموں و  کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہو گی، فاروق عبداللہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ انہوں ںے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی کے ساتھ سیاسی اتحاد اس بات کے لیے قائم کیا ہے کہ مل کر جموں و کشمیر کی وہ آئینی حیثیت بحال کرائیں جو پانچ اگست 2019 سے قبل تھی۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ایک سال بعد رہا

فاروق عبداللہ نے قائم کیے جانے والے سیاسی اتحاد کو ’اتحاد برائے گپکار ڈیکلیئریشن‘ قرار دیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہماری جنگ آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ بھارتی سرکار ریاست کے عوام کو وہی حقوق واپس کرے جو پانچ اگست 2019 سے قبل انہیں حاصل تھے۔

1947 میں پاکستان نہیں گئے تو مسلمان ہجومی تشددسہیں، اعظم خان

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کمشیر محبوبہ مفتی کو پانچ اگست 2019 کے اقدام کے بعد گزشتہ روز رہا کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں