سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ  نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 99 ہزار 108 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں میں 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت  ایک لاکھ 16 ہزار100 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 341 روپے کمی کے بعد 99 ہزار 537 روپے ہو گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا تھا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40,006.68 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی کی دیکھی گئی تھی۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 137.61 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40,144.29 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 156,592,822 حصص کا لین دین ہوا تھا جس کی مالیت 6,333,245,435 روپے بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں