پی پی: راشد حسین ربانی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان

پی پی: راشد حسین ربانی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما راشد حسین ربانی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہدا کے ساتھ ساتھ راشد حسین ربانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

کراچی: پی پی رہنما راشد حسین ربانی کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے راشد حسین ربانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کا بڑا سرمایہ تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ راشد حسین ربانی کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور کارکنان راشد حسین ربانی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں ںے سوگوار خاندان سے بھی دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما راشد ربانی دوسری بار کورونا میں مبتلا

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی راشد حسین ربانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد حسین ربانی کے انتقال پردکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت و کارکنان سب افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ راشد حسین ربانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں