حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 104.06 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی تھی۔

ذرائع نے 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

ذرائع کے حکومت اس وقت پیٹرول پر 27 روپے 32 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے جب کہ ڈیزل پر 30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر 11 روپے 43 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

واضح ررہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کر دی تھی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یٹرول کی قیمت میں سات روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوائی تھی۔

پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی تھی۔


متعلقہ خبریں