پنجاب: کورونا کے مزید 223 کیسز رپورٹ


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 223 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا: اسلام آباد کے مزید دو تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے مزید گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام الناس سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر مزید احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہر قیمت پہ یقینی بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح کیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا احتیاط بہت ضروری ہے۔

پنجاب کے 2 وزرا کورونا میں مبتلا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مظفرآباد اورکراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے جب کہ لاہوراوراسلام آباد میں بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ہمیں پابندیوں کے سخت اقدامات کرنا ہوں گے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات پڑیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روزقومی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز 2.37 فیصد رہے اور کورونا مثبت کیسز کے یہ اعداد و شمار گزشتہ 50 روز میں سب سے زیادہ ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مزید 252 کیسز رپورٹ، 2 مریض جاں بحق

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ آخری بار کورونا مثبت کیسز کا یہ رجحان 23 اگست کو دیکھا گیا تھا جب کہ رواں ہفتے کے پہلے چار دن کورونا سے روزانہ گیارہ اموات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اموات کی یہ شرح 10 اگست کے بعد سب سے زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں