شیکسپیئر کی پہلی کتاب ڈیڑھ ارب سے زائد میں نیلام

شیکسپیئر کی پہلی کتاب ڈیڑھ ارب سے زائد میں نیلام

نیویارک: انگریزی زبان کے عظیم ترین مصنف ولیم شیکسپیئر کی پہلی کتاب ڈیڑھ ارب سے زائد میں امریکہ میں نیلام ہو گئی۔

ولیم شیکسپیئر کی 1623 میں لکھی گئی کتاب فرسٹ فولیو (First Folio) کو امریکی شہر نیویارک کے کرسٹیز (Christie’s) نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

ولیم شیکسپیئر کی کتاب فرسٹ فولیو کو نیویارک میں قائم 19 ویں صدی کی نایاب کتاب اور فوٹو گرافی کی دوکان کے بانی اور نجی کلکٹر اسٹیفن لوونتیل (Stephan Loewentheil) نے خرید لیا۔

مزید پڑھیں: ترقی پسند شاعر احمد فراز کو بچھڑے بارہ برس بیت گئے

دی فرسٹ فولیو نامی کتاب کو کو ولیم شیکسپیئر کی موت کے 7 سال بعد ان کے لکھاری دوستوں جان ہیمنگس اور ہینری کونڈیل نے ترتیب دے کر شائع کروایا تھا۔

نیلام ہونے والی کتاب کی دنیا بھر میں صرف 235 کاپیاں موجود ہیں ،،ولیم شیکسپیئر کی موت 1616 میں ہوگئی تھی اور ان کی پہلی کتاب کو 1623 میں شائع کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 36 ڈرامے اور کہانیاں دی گئیں۔


متعلقہ خبریں