اورماڑہ: او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ،ایف سی کے 7 جوانوں سمیت 14 شہید


اورماڑہ: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کے سات جوانوں سمیت 14 افراد شہید ہوئے ہیں۔

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک افسر پانچ جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر سے کراچی جاتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کی علاقے سے بحفاظت انخلا کو یقینی بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ شہدا میں سات سیکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔

شہید ہونے والوں میں صوبیدار عابد حسین کا تعلق لیہ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں سبی کے نائیک محمد انور اور ڈی جی خان کے لانس نائیک افتخار احمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں سپاہی محمد ندیم، محمد وارث اور لانس نائیک عبدالطیف بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی عمران خان ، شہید حولدار ریٹائرڈ سمندر خان اور شہید محمد فواد اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان سے عطااللہ ، ٹانک کے وارث خان ، کوہاٹ کے عبدالنافع ،بنوں کے عابد حسین اور کوہاٹ کے شاکر اللہ نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمنوں کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو نہیں روک سکتی ہیں۔

گوادر میں ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، سیکیورٹی گارڈ شہید

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں