پی ٹی آئی کے آلہ کار پولیس افسران سے حساب لیا جائیگا، احسن اقبال

سوشل میڈیا پر ملک دشمن نظریات کامقابلہ مضبوط متبادل بیانیے سے ہو سکتا ہے، احسن اقبال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ جو پولیس افسران پاکستان تحریک انصاف کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ان سے حساب لیا جائے گا۔

پاکستان بچانے کیلیے اکھٹا ہوئے ہیں، اب عمران کا احتساب ہوگا: احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے رات ہوتے ہی اپوزیشن کے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔

ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپوں کی بات اب چھاپوں اور گرفتاریوں سے آگے نکل گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ گرفتاریاں اور چھاپے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ، ن لیگ کا ہر شیر جرات و بہادری کی علامت ہے۔

احسن اقبال نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن گزشتہ دو سال سے جھوٹے احتساب کا سامنا کررہی ہے لیکن اب عمران خان کا احتساب ہو گا۔

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر شبلی فراز کا چیلنج قبول کرلیا

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کہتی تھی کہ جلسوں کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی کہتے تھے کہ گو عمران گو کا نعرہ لگا تو گھرچلا جاؤں گا لیکن اب حکومت جلسوں کے اعلان سے خوفزدہ ہو گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا تھا کہ آج ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم پاکستان اوراس کی معیشت کو بچانے کے لیے اکھٹا ہوئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ ارباب اقتدار کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ عدالتیں کریں گی۔

جناح اسٹیڈیم بھر کے دکھائیں، شبلی فراز کا اپوزیشن کو چیلنج

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکمران اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے روزآنہ جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں