ای سی سی : تین لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

گندم، آٹے، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، سیکریٹری خزانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تین لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

علیم خان نے سندھ حکومت کو گندم، آٹے کی قلت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

ہم نیوز کے مطابق وزارت فوڈ سیکیورٹی نے تین لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کی درخواست دی تھی۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی نے درخواست وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس میں دی تھی۔

اس ضمن میں جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ نے ای سی سی کے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

اجلاس میں گندم کی درآمد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ درآمد کی جانے والی گندم مساوی مقدار میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور پاسکو کو فراہم کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ای سی سی نے روس سے حکومتی سطح پر گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک پانچ لاکھ 70 ہزار ٹن گندم درآمد کی جا چکی ہے۔

لاہور: گندم کی قیمت میں اضافہ، فلورملز نے آٹے کی سپلائی کم کر دی

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوری تک 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے 29 بحری جہاز آئیں گے۔


متعلقہ خبریں