لاہور میں ن لیگ کا سیکریٹریٹ سیل



لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔ماڈل ٹاؤن 180 ایچ کے اطراف کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں۔

کنٹینر لگنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جلسہ گوجرانوالہ میں ہے لیکن کنٹینرز لاہور میں لگائے گئے ہیں۔

ڈارائیورز نے ہم نیوز کیساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس شناختی کارڈز، گاڑیوں کے لائسنس اور چابیاں ساتھ لے گئی ہے۔ پولیس نے گزشتہ رات رائیونڈ سے گاڑیوں کو پکڑا تھا اور ماڈل ٹاؤن میں لاکر کھڑا کردیا گیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن جانے والی مرکزی شاہرہ کو کنٹینر لگا کر بند مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ن لیگ نے اپنے رہنماؤں کا جاتی امرا پہنچنے کی ہدایت کی گئی اور ماڈل ٹاؤن کا سیکٹریٹریٹ آج بند رہے گا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ رات دس بجے تک یہاں کوئی گاڑی نہیں تھی صبح تمام اہم راستوں پر کنٹیر لگے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا جلسہ: لاہور میں راستوں کی بندش کا پلان جاری

مریم اورنگزیب نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت راستے بند کر کے عوام پر ظلم کر رہی ہے اور مریضوں کے اسپتال پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی اور آج عوام کا سمندر سب دیکھیں گے۔

دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس نے بھی متعدد راستوں کی بندش کا پلان جاری کیا ہے۔ پلان کے مطابق شریف میڈیکل سٹی روڈ کومل پلی تا اڈا پلاٹ تک عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔

رنگ روڈ اڈا پلاٹ سےنیازی شہید چوک تک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئےبند کیا جائےگا۔ جی ٹی روڈ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ سے امامیہ کالونی پھاٹک تک ریلی کے وقت عام ٹریفک کیلئے بند ہوگی۔


متعلقہ خبریں