ماہرہ اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر کل ریلیز ہوگا

ماہرہ اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر کل ریلیز ہوگا

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر کل ریلیز کیا جائے گا۔

فلم والا پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا شائقین کو بہت عرصے سے بے چینی سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں شائقین کو خوشخبری سنائی گئی کہ فلم کا ٹریلر بروز ہفتہ 17 اکتوبر 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ عکس بند کیے گئے ایک سین کی تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A shot from upcoming film #QuaidEAzamZindabad Teaser coming out this saturday ? @nabqur @mahirahkhan @fizza_meerza

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے سین کے دوران لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور خبر دی کہ فلم کا ٹریلر کل ریلیز کیا جائے گا۔
ماہرہ خان نے اپنی تصویر کے ساتھ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا قول بھی تحریر کیا۔

متعلقہ خبریں