امیتابھ بچن گھر کے کون سے کام کرتے ہیں؟

amitabh bachchan

فائل فوٹو


بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور’کون بنےگا کروڑ پتی‘ کے میزبان امیتابھ بچن نے اپنے ہی شو میں بتایا کہ وہ گھر کن کاموں میں ہاتھ بٹاتے ہیں اور کون سے کام انہیں کرنے نہیں آتے۔

کون بنے گا کروڑ پتی کی گزشتہ قسط میں امیتابھ بچن نے نئے مہمان کیساتھ سوال و جواب شروع کرنے سے قبل دریافت کیا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں اپنا وقت کیسے گزارا۔

امیتابھ بچن نے مقابلے میں شرکت کیلئے آئی رونا سوہا نامی امیدوار سے پوچھا کہ آپ لاک ڈاؤن میں اپنا وقت کیسے گزارتی تھیں۔ سوال کے جواب میں خاتون نے کہا وہ اپنا زیادہ تر وقت گھر کے کام کاج میں گزارتی تھیں۔

کون بنے گا کروڑ پتی میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب مہمان نے میزبان امیتابھ بچن سے سوال پوچھ لیا کہ وہ لاک ڈاؤن میں اپنا وقت کیسے گزارتے تھے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن نے آن اسکرین بتایا کہ مجھے کھانا پکانا نہیں آتا البتہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر کی صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں