جلسے سے نوازشریف کا خطاب متوقع

شیخوپورہ: نواز شریف کی اراضی 1کروڑ 1 لاکھ روپے فی ایکڑ میں نیلام

فائل فوٹو


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماخرم دستگیر نے کہا ہے کہ جلسے سے پارٹی کے قائد نوازشریف کے خطاب کرنے کا غالب امکان ہے۔

ہم نیوز پروگرام’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلسے کے دوران سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے گا اور کرسیاں 3فٹ کے فاصلے پر رکھی جائیں گی۔ اسٹیڈیم میں جگہ کم ہوئی تو باہر بھی بیٹھنے کے لیے انتظامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا افسوس کی بات ہے کنٹینرز لگائے جا رہے ہیں اور راستے بند کیے جارہے ہیں۔ حکومت نے پہلے تو اجازت دینےمیں تاخیر کی گئی پھر راستے بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔

خار دار تاریں لگا کر چاروں اطراف کو بند کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رکاوٹ نہ ڈالی گئی تو میدان ضرور سجے گا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا حکومت کی تنگ نظری ہے کہ اسمبلی کا اجلاس آج ہی طلب کیا گیا ہے۔ ہم نے تو پی ٹی آئی والوں کو آنے دیا تھا اور راستے بند نہیں کیے تھے۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ن لیگ گا سیکریٹریٹ سیل

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ پلان فائنل کرلیا۔ حزب اختلاف کا کہنا ہےکارکنوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قافلوں کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

جاتی امرا کے باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں