خراب خوراک دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجہ قرار

خراب خوراک دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجہ قرار

ماہرین نے خراب خوراک کو دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

برطانوی ادارے کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق خراب خوراک دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ خراب خوراک کے بعد بلند فشار خون، ہائی کولیسٹرول، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’صحت، سماجی تحفظ اور خوراک کی فراہمی پر توجہ وقت کا اہم تقاضہ ہے’

بین الاقوامی تحقیق میں 2017 میں دل کے دورے اور انجائنا سے ہونے والی تقریبا نو ملین اموات کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر متاثرہ افراد بہتر خوراک کو اپنی زندگی کا حصۃ بناتے تو دوتہائی سے زیادہ سے بھی بچا جاسکتا تھا۔

 تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مناسب غذا سے  برطانیہ کے60 ہزار  شہری دل  کے دورے سے بچ سکتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا اطلاق ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں طرز کے ممالک پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذا میں میٹھے مشروبات، پراسیسڈ فوڈ، چکنائی، زیادہ نمک اور چینی کے بجائے زیادہ مچھلی، سبزیاں اور پھل کے استعمال کرکے 60 ہزار سے زائد اموات کو روکا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی 10 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی چین کے محققین نے دل کا دورہ پڑنے یا انجائینا کے درد پر 11 عوامل کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحقیق کی۔


متعلقہ خبریں