اپوزیشن نے جگہ بھرنے کیلیے آدھے اسٹیڈیم کو اسٹیج بنا دیا، شبلی فراز

افتخار فراز ہے کہ چور کو چور اور لٹیروں کو لٹیرا کہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جگہ بھرنے کے لیے آدھے اسٹیڈیم کو اسٹیج بنا دیا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج نو جماعتوں کے لوگ عمران خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا جلسہ: لاہور میں راستوں کی بندش کا پلان جاری

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تقاریر سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ جیسے اپوزیشن خود کبھی حکومت میں رہی ہی نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان کی پارٹنر شپ توڑی تو ان کو ووٹ کو عزت دو اور جمہوریت کا خیال آیا۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ پلان فائنل کرلیا۔ حزب اختلاف کا کہنا ہےکارکنوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قافلوں کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا جلسہ: بغیر ماسک اور سینیٹائزر جلسہ گاہ میں جانے پر پابندی

جاتی امرا کے باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ہے۔

جلسہ دوپہر تین بجے شروع ہوگا اور رات بارہ بجے تک اسے ختم کرنا ہوگا۔ گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کی قیادت کیلئے80 فٹ  لمبا 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جناح اسٹیڈیم 6 ایکڑ پر محیط  ہے اور اس میں 35 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔


متعلقہ خبریں