سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بڑی کامیابی

لاہور: سینئر وزیر اور وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ترجمان علیم خان کے مطابق کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد سینئر وزیر نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 223 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا: اسلام آباد کے مزید دو تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے مزید گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام الناس سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر مزید احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہر قیمت پہ یقینی بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح کیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا احتیاط بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مظفرآباد اورکراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے جب کہ لاہوراوراسلام آباد میں بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ہمیں پابندیوں کے سخت اقدامات کرنا ہوں گے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات پڑیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روزقومی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز 2.37 فیصد رہے اور کورونا مثبت کیسز کے یہ اعداد و شمار گزشتہ 50 روز میں سب سے زیادہ ہیں۔


متعلقہ خبریں