گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی، فخر امام

گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی، فخر امام

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام  نے کہا ہے کہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی۔

ای سی سی : تین لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ منعقدہ اجلاس میں سیاسی و پارلیمانی امور کے ساتھ گندم ، آٹے کی قیمت اور مہنگائی پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے گندم کی دستیابی ، اس کی قیمتوں اور قلت کی وجوہات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں زرعی اجناس کی پیداوار اور ملکی ضروریات پر بھی غورو خوص کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے گندم درآمد کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی اور کہا کہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

ای سی سی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گندم سبسڈی قیمتوں پر دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں