سرکاری ملازمین کے مسائل: وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

سرکاری ملازمین کے مسائل: وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام سرکاری ملازمین بشمول ہیلتھ ورکرز اور دیگر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر دفاع پرویزخٹک، وزیر پارپیمانی امور علی محمد خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شرکت عامر علی احمد اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے جبکہ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور معاون خصوصی ارباب شہزاد کمیٹی میں شامل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزارت فنانس، تعلیم، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نمائندگان کو طلب کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ینگ ڈاکٹرزکے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، بلاول

ذرائع کے مطابق کميٹی کا بنيادی مقصد تمام ملازمين جس ميں کلرکس، ليڈی ہيلتھ ورکرز اور مزدور طبقات کے مسائل کو فوری حل کرنا ہو گا، جس سے ملک کی گورننس ميں بھی بہتری آسکے گی۔

ذرائع کے مطابق کميٹی ممبران اسٹيبلشمنٹ ڈويژن کے کانفرنس حال ميں اجلاس منعقد کيا کريں گے۔ کميٹی کا پہلا اجلاس 19 اکتوبر بروز پير کو شام 5 بجے پرويز خٹک کی سربراہی ميں منعقد ہو گا۔

دوسری جانب نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد کے ڈی چوک میں تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے حکومت کو آج رات نو بجے تک الٹی میٹم دے دیا ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔

دریں اثنا بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ایم این اے آغا عاصم بلوچ نے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکز سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات پارلیمنٹ تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔


متعلقہ خبریں