بیروزگار اپوزیشن کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، چاہتا ہوں روز جلسے کریں: وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ یہ لوگ ہر روز جلسہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے۔

گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی، فخر امام

ہم نیوز کے مطابق اپنی زیر صدارت منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بیروزگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے نکلے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک لوٹنے اور منی لانڈرنگ کرنے والے پھر اکھٹے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی سپلائی پوری ہو چکی ہے اور صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کی ٹیم نااہل لوگوں پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی ایم این اے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوم کا کوئی خیال نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مہنگائی سمیت عوامی مسائل پرجلد قابوپا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جلسے کیے تو ہمارے پاس پانامہ اور چار حلقوں کا معاملہ تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کےارکان نے مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے اس پرکنٹرول کریں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ آپ کی ٹیم کارکردگی نہیں دکھا رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گیس و بجلی کے بل عوام نہیں دے پا رہے ہیں۔

ای سی سی : تین لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے بھی چند روز قبل وزریراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی ٹیم تبدیل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹیم نا اہل لوگوں پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں