وزیراعظم کل ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو روڈ میپ دیں گے، عثمان ڈار


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاو کیلئے ٹائیگر فورس کا کردار اہم ہے، وزیراعظم عمران خان کل ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو روڈ میپ دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملد رآمد انتہائی ضروری ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ اپوزیشن کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ٹائیگر فورس ایک نظریہ کا نام ہے۔وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو قومی سطح کی سرگرمیوں میں موقع فراہم کیا۔ ٹائیگر فورس ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ذرائع کے مطابق ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں سے متعلق کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ٹائیگر فورس کےجوان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نوجوانوں کو حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی اور ٹاسک فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے اس سے قبل کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ٹائیگرفورس روزانہ کی بنیاد پراشیا خورونوش کی قیمتوں کاجائزہ لے اور اپنے علاقوں میں قیمتیں چیک کرکے پورٹل پرپوسٹ کرے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ان میں آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز، انڈہ، مرغی، آلو، دال چنا، چاول، دہی اورلہسن شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں