سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں، بلاول


وزیرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اج ہم سلیکٹڈ نظام کے خلاف باہر نکلے ہیں

پنجاب کے ضلع وزیرآباد میں استتقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مشرف کی امریت کا مقابلہ کیا۔  پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ضیاالحق کی آمریت کا مقابلہ کیا۔ پیپلزپارٹی نے پرویزمشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  موجودہ نظام کا بھی مقابلہ کریں گے اور جمہوریت بحال کریں گے۔ لالہ موسیٰ سے وزیر آباد تک جیالے نظر آرہے ہیں۔ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےغریب کاجینا دوبھر کردیا۔ تاریخی مہنگائی اور تاریخی غربت کیخلاف نکلے ہیں۔  سان اورمزدورکی آوازبلند کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ہم مل کرشہیدبھٹوکامشن مکمل کریں گے۔ ملک میں جمہوریت بحال کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام نےحکومت کیخلاف فیصلہ سنادیا۔ پی ڈی ایم آپ کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔

اس سے قبل لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، اب ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا۔ آج  بھی غیر جمہوری کوششیں جاری ہیں، 70 سال سے جمہوریت کو نہیں چلنے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، ہمارے راستے میں کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔  قافلے کی قیادت خود کر رہا ہوں۔ آج حقیقی جمہوری نمائندے اکھٹے ہوئے ہیں۔ آج گوجرانوالہ میں عوامی سمندر حکومت کے لیے جواب ہوگا۔

مزید پڑھین: گوجرانوالہ جسلہ: مریم نواز جاتی امرا سے روانہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آج کورونا کا خیال آیا ہے۔ وزیراعظم کہتے تھے جلسے کرنے ہیں تو کنٹینرز ہم دیں گے، لیکن آج تو ہمارے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان قونون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو یہ بڑا سیکیورٹی نقصان ہوگا۔ ہمارے گلگت بلتستان میں امیدواروں کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جارہا ہے۔ دھاندلی ہوئی تو الیکشن کےدوسرے دن احتجاج کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ گلگت بلتستان میں بھی انتخابات سے قبل دھاندلی شروع ہوچکی ہے

بلاول نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم جنہوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا۔ آج  بھی غیر جمہوری کوششیں جاری ہیں، 70 سال سے جمہوریت کو نہیں چلنے دیا گیا۔


متعلقہ خبریں