دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پانچواں نمبر


لاہور: ائیر کوالٹی انڈیکس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے کی جاری فہرست کے مطابق دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پانچواں نمبر ہے۔ لاہور بدستور دنیا بھر کے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے جبکہ گوجرانوالہ میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو ستاون تک جا پہنچا ہے۔

ضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے  کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو باون ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں گوجرانوالہ پہلے نمبر پر ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو ستاون ہے۔

عالمی سطح پر ایک سو چوہتر ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ انڈونیشیا کا شہر جکارتہ سرفہرست ہے، دہلی دوسرے، ڈھاکہ تیسرے اور تاشقند چوٹحے نمبر پر ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ کلمہ چوک، اپر مال، شملہ پہاڑی چوک کے علاقے بھی دھوئیں اور آلودگی کی کی لپیٹ میں ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں تاکہ اسموگ سے نمٹا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سردی سے پہلے اسموگ کے خطرے سے نمٹے، تاکہ شہری پریشانی عوام سے بچ سکیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو دو ہزار روپے جرمانہ اور تین روز تک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر بروقت قابو نہ پانے کی خلاف کیس کی سماعت  کے دوران چیئرمین ماحولیاتی کمیشن نے اسموگ پر قابو پانے سے متعلق سفارشات جمع کرائی تھیں۔

عدالت نے سفارشات منظور کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ دو سو سے بڑھا کر دو ہزار روپے کرنے اور تین روز تک بندش کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو چھ سال سے زیر التوا موٹر وہیکل بل جلد کابینہ میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے شہر میں ماڈل روڈز پر چنگ چی رکشے بند کرنے کی سفارش بھی منظور کر لی تھی۔  لاہور ہائی کورٹ نے  ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریز کیخلاف  بھیکارروائی کی ہدایت کردی تھی۔


متعلقہ خبریں