پاکستان میں وہی حکومت ہو گی جسے عوام چاہے گی، خرم دستگیر

پاکستان میں وہی حکومت ہو گی جسے عوام چاہے گی، خرم دستگیر

فائل/فوٹو


گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آج پورا پاکستان گوجرانوالہ کو دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان میں وہی حکومت ہو گی جسے عوام چاہے گی۔

سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں، بلاول

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر خرم دستیگر نے یہ بات جلسہ گاہ پہنچنے پر شرکا سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آمد پر تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

مریم نواز چچا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی شکر گزار

پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان بھی قافلوں کی شکل میں جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔


متعلقہ خبریں