پی سی بی کی انگلش کرکٹ ٹیم کو سیریز کھیلنے کی دعوت


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع نے پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی بی نے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی سی بی نے انگلینڈ کو جنوری میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے وہ ہر ممکن اقدام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے کے بعد دورہ پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر مصباح الحق کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد نئے چیف سیلکٹر کی تلاش شروع  کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم، ظہیر عباس اور شعیب اختر  میں سے کسی ایک کو چیف سیلکٹر کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

سابق فاسٹ بالر محمد اکرم عہدے کے لیے فیورٹ ہیں۔ وہ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام  دے چکے ہیں۔

اس سے قبل محمد اکرم قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

مصباح الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

خیال رہے کہ مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے گزشتہ ہفتے مستعفی ہو گئے تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اور پی سی بی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

مصباح نے کہا تھا کہ جوبھی آئےگا اس کے ساتھ اچھا کام کریں گے۔ چیف سلیکٹرکی ذمہ داری 30 نومبرتک نبھاؤں گا۔


متعلقہ خبریں