پی سی بی  کی بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے ٹی ٹونٹی نیشنل کپ کے دوران بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق  بورڈ کسی کھلاڑی اور میچ آفیشلز کو بائیو سیکیور ببل میں موجود دیگر شرکاء کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئندہ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی تو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کردیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران چند سینئر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کیے جانے پر پی سی بی کو مایوسی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کی 26ویں سالگرہ

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ  نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع نے پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی بی نے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی سی بی نے انگلینڈ کو جنوری میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے وہ ہر ممکن اقدام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے کے بعد دورہ پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں