گوجرانوالہ: کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں جمع، قائدین اسٹیج پر موجود


گوجرانوالہ: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے بینر تلے پہلوانوں کے شہر میں سیاسی دنگل کا آغاز ہوگیا ہے، جناح اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدیں اسٹیج پر موجود ہیں۔

مریم نواز اور  بلاول بھٹو  نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ، خرم دستگیر، احسن اقبال اور خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، جاوید ہاشمی اور دیگر لیگی رہنما بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔

گوجرانوالہ اسٹیدیم میں جلسہ گاہ میں اپوزیشن جماعتوں کے جیالے، متوالے اور چاہنے والے سب ہی اپنے قائدین کو کو سننے کے لیے بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ جلسہ گاہ میں پی ڈی ایم رہنما شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، جاوید ہاشمی سمیت دیگر رہنما پہنچ گئے ہیں۔

اپوزیشن رہنما جلسے کے شرکا کو گرمانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی  پر جوش تقاریر جاری ہیں، جبکہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کے ساتھ ساتھ نعرے بھی لگارہے ہیں۔

جناح اسٹیڈیم میں پنڈال کارکنوں سے بھرنے لگا ہے۔ شہر شہر سے کارکنوں کے قافلے پہلوانوں کے شہر پہنچ گئے ہیں۔ سیاست کے بڑے پہلوان گوجرانوالہ کے اسٹیڈیم میں حکومت کو للکاریں گے۔

جناح اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کارکنوں کی بڑی  اور مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے پارٹی پرچموں کی بہار ہی بہار ہے۔۔ پارٹی ترانوں پر کارکن رقص کررہے ہیں جبکہ مرکزی اسٹیج سے لیگی قیادت شرکا کا لہو گرما رہی ہے۔

دریں اثنا ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاہور سے گوجرانوالہ پہنچنے میں چھ گھنٹے لگنے کے باوجود کارواں منزل تک نہیں پہنچا ہے۔ ان کا مزید بتانا ہے کہ کارکنوں کے جوش سے حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ہیں اور اب ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

اس سے قبل وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اج ہم سلیکٹڈ نظام کے خلاف باہر نکلے ہیں

وزیرآباد میں استتقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مشرف کی امریت کا مقابلہ کیا۔  پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ضیاالحق کی آمریت کا مقابلہ کیا۔ پیپلزپارٹی نے پرویزمشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  موجودہ نظام کا بھی مقابلہ کریں گے اور جمہوریت بحال کریں گے۔ لالہ موسیٰ سے وزیر آباد تک جیالے نظر آرہے ہیں۔ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

گوجرانوالی روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کرب میں مبتلا ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے میدان میں کام  کرے کوئی کسی کی ٹانگیں نہ کھینچے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا جلسہ: لاہور میں راستوں کی بندش کا پلان جاری

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ہمارا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہے، عام انتخابات ہونے چاہییں اور عوام کو اپنے رہنما منتخب کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمان عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سےلائی گئی ہے، اب تو حکمران ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں