گوجرانوالہ: ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں


گوجرانوالہ: پاکستن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جسلہ عام میں شرکت کے لیے جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں۔

گوجرانوالہ: کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی، قائدین کا انتظار

ہم نیوز کے مطابق جلسہ گاہ پہنچنے پر پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی کا شرکائے جلسہ نے فلک شگاف نعرے لگا کر استقبال کیا۔

جلسہ گاہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، احسن اقبال اور خواجہ آصف سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود ہیں۔

پاکستان میں وہی حکومت ہو گی جسے عوام چاہے گی، خرم دستگیر

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی گوجرانوالہ پہنچ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں