پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے خاتمے پرختم ہوگی، رانا ثنا اللہ


گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے خاتمے پرختم ہوگی۔ انہوں ںے کہا کہ شبلی فراز نے کہا تھا کہ اسٹیڈیم بھر کر دکھائیں تو وہ دیکھ لیں کہ ابھی قائدین نہیں پہنچے ہیں اور اسٹیڈیم بھر چکا ہے۔

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر شبلی فراز کا چیلنج قبول کرلیا

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اگر اسٹیڈیم بھر گیا تو استعفیٰ دوں گا تو اب استعفیٰ دو۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا جب کہ ایک وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آتے ہی 200 ارب ڈالرز آئیں گے۔

پاکستان میں وہی حکومت ہو گی جسے عوام چاہے گی، خرم دستگیر

ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا کہ کہا گیا تھا کہ پہلے 100 دن میں کرپشن کا خاتمہ کردیں گے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈھائی سال کے دوران معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج لوگوں نے یہاں جمع ہو کر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔

سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں، بلاول

ہم نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جلد فیصلہ کن لانگ مارچ کا مرحلہ بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عوامی راج کو لانا ہے اور ووٹ کی عزت کو بڑھانا ہے۔


متعلقہ خبریں