مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کیلئے سب کو پی ڈی ایم کے مشن کا حصہ بننا ہوگا، احسن اقبال


گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری احن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات حاصل کرنی ہے تو سب کو پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مشن کا حصہ  بننا ہوگا۔

گوجرانوالہ اسٹیدیم میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمیں غداری کا سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ نوازشریف نے کہا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا۔ نوازشریف نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنا کر اندھیروں کا خاتمہ کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشتگردی ختم کردی۔ نواز شریف کے دور میں آٹا 32 اور چینی 54 روپے کلوملتی تھی۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے بینر تلے پہلوانوں کے شہر میں سیاسی دنگل کا آغاز ہوگیا ہے، جناح اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے، مریم نواز شریف، بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ: ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

گوجرانوالہ اسٹیدیم میں جلسہ گاہ میں اپوزیشن جماعتوں کے جیالے، متوالے اور چاہنے والے سب ہی اپنے قائدین کو کو سننے کے لیے بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ جلسہ گاہ میں پی ڈی ایم رہنما شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، جاوید ہاشمی سمیت دیگر رہنما پہنچ گئے ہیں۔

اپوزیشن رہنما جلسے کے شرکا کو گرمانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی  پر جوش تقاریر جاری ہیں، جبکہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کے ساتھ ساتھ نعرے بھی لگارہے ہیں۔

جناح اسٹیڈیم میں پنڈال کارکنوں سے بھرنے لگا ہے۔ شہر شہر سے کارکنوں کے قافلے پہلوانوں کے شہر پہنچ گئے ہیں۔ سیاست کے بڑے پہلوان گوجرانوالہ کے اسٹیڈیم میں حکومت کو للکاریں گے۔

جناح اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کارکنوں کی بڑی  اور مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے پارٹی پرچموں کی بہار ہی بہار ہے۔۔ پارٹی ترانوں پر کارکن رقص کررہے ہیں جبکہ مرکزی اسٹیج سے لیگی قیادت شرکا کا لہو گرما رہی ہے۔

دریں اثنا ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاہور سے گوجرانوالہ پہنچنے میں چھ گھنٹے لگنے کے باوجود کارواں منزل تک نہیں پہنچا ہے۔ ان کا مزید بتانا ہے کہ کارکنوں کے جوش سے حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ہیں اور اب ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

اس سے قبل وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اج ہم سلیکٹڈ نظام کے خلاف باہر نکلے ہیں

وزیرآباد میں استتقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مشرف کی امریت کا مقابلہ کیا۔  پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ضیاالحق کی آمریت کا مقابلہ کیا۔ پیپلزپارٹی نے پرویزمشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  موجودہ نظام کا بھی مقابلہ کریں گے اور جمہوریت بحال کریں گے۔ لالہ موسیٰ سے وزیر آباد تک جیالے نظر آرہے ہیں۔ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

گوجرانوالی روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کرب میں مبتلا ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے میدان میں کام  کرے کوئی کسی کی ٹانگیں نہ کھینچے۔


متعلقہ خبریں