پاکستان مزید جعلی وزیراعظم کی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف

پاکستان مزید جعلی وزیراعظم کی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف

فائل فوٹو


گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مزید جعلی وزیراعظم کی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اصف نے کہا کہ جس شخص کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے اس کے خاتمے کے دن آگئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر 500 لوگ گو عمران گو کا نعرہ لگائیں گے تو میں چلا جاوں گا، لیکن وہ ڈھٹائی سے اقتدار پر مسلط ہیں۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئی ہیں۔ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری احن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات حاصل کرنی ہے تو سب کو پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مشن کا حصہ  بننا ہوگا۔

مزید پڑھیں: لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر شبلی فراز کا چیلنج قبول کرلیا

گوجرانوالہ اسٹیدیم میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمیں غداری کا سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ نوازشریف نے کہا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا۔ نوازشریف نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنا کر اندھیروں کا خاتمہ کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشتگردی ختم کردی۔ نواز شریف کے دور میں آٹا 32 اور چینی 54 روپے کلوملتی تھی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے خاتمے پرختم ہوگی۔

انہوں ںے کہا کہ شبلی فراز نے کہا تھا کہ اسٹیڈیم بھر کر دکھائیں تو وہ دیکھ لیں کہ ابھی قائدین پہنچے ہیں اور اسٹیڈیم بھر چکا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے  کہا کہ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اگر اسٹیڈیم بھر گیا تو استعفیٰ دوں گا تو اب استعفیٰ دو۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا جب کہ ایک وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آتے ہی 200 ارب ڈالرز آئیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا کہ کہا گیا تھا کہ پہلے 100 دن میں کرپشن کا خاتمہ کردیں گے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں