پنجاب کی خدمت شہباز شریف کے گلے پڑگئی ہے،نواز شریف

مولانا کے دھرنے میں شرکت: نوازشریف نے داماد کے ہاتھ اہم پیغام بھجوا دیا

فائل فوٹو


لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب کی بہت خدمت کی اور اب یہی خدمت ان کے گلے پڑ گئی ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام اورآئندہ نسلوں کو قربان کرکے صرف ایک ذات کی خوشامد کی جارہی ہے۔

نواز شریف نےوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو شاباش دیتے ہوئےان کے حالیہ بیان کو سراہا اور کہا کہ کبھی طلال کو پکڑ لیتے ہیں تو کبھی دانیال کو۔

انہوں نے کہا کہ بے اصول لوگ پرویز مشرف کی حمایت کررہے ہیں،کسی بے اصول شخص کو سیاسی منصب رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ قومی ترقی کے لیے سوچ و فکر کو تبدیل کرکے سیاست میں قابل ذکر اصلاحات لانا ہوں گی۔

موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے کچھ کرنا ہو گا ۔

سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ اگر دل میں مخلوق کی عزت نہیں ہے تو سیاسی منصب نہیں رکھنا چاہیے اور اصولوں کی سیاست کی جانی چاہیے۔

قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دلوائیں گے،اس وقت ملک میں منتخب نمائندوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی میں ذاتی طور پر بھی مؤثراورعمدہ کردار ادا کیا اور صوبے کو ترقی دی۔

سابق وزیراعظم نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ مخلص کارکنان آئندہ عام انتخابات کی تیاری کریں ۔

نوازشریف نے کہا کہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیےخامیوں کو معاف کرکے بہتری لانا ہوگی۔

قائد پی ایم ایل (ن) ماڈل ٹاؤن پہنچے تو پارٹی صدر شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کا استقبال کیا۔

نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان رانا ثنااللہ کی موجودگی میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جس میں مقدمات سمیت پارٹی کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔


متعلقہ خبریں