لاہور میں جلسے کی باری نہیں آئے گی، اس سے پہلے کام ہو جائے گا: افتخار حسین


گوجرانوالہ: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں جلسے کی باری نہیں آئے گی، اس سے پہلے ہی کام ہو جائے گا۔

پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے خاتمے پرختم ہوگی، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان سےباتیں کررہی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ جیتا کوئی، وزیراعظم کسی اور کو بنا دیا گیا۔

اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے میرے اکلوتے بیٹے کو شہید کیا اور مجھے دھمکی دی کہ تمہارا حال بھی بیٹے جیسا ہو گا۔

پاکستان میں وہی حکومت ہو گی جسے عوام چاہے گی، خرم دستگیر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ترجمان اور ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آؤٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز کھیلیں گے۔

سابق گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے زیادہ لوگ آئے ہیں کہ اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کیلئے سب کو پی ڈی ایم کے مشن کا حصہ بننا ہوگا، احسن اقبال

ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ حکومت خود دیکھ سکتی ہے کہ آج کتنے لوگ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے سمندر کے باعث مریم نواز کو یہاں پہنچنے میں تاخیر ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں