عمران خان! یاد رکھو کہ صفحہ پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی ہے، مریم نواز


گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن جب باہر آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان یاد رکھو کہ صفحہ پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی ہے۔

لاہور میں جلسے کی باری نہیں آئے گی، اس سے پہلے کام ہو جائے گا: افتخار حسین

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹوں سے حکومت آنی اور جانی چاہیے کیونکہ حساب کتاب عوام نے کرنا ہے لیکن جب تک ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہی حال ہوتا ہے جو آج ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ گو عمران گو نعرہ لگے گا تو میں چلا جاوَں گا، کہنے والا کون تھا؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اراکین نے ایک ہفتے سے لاہورمیں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کیلئے سب کو پی ڈی ایم کے مشن کا حصہ بننا ہوگا، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ عمران خان تم جہاں بھی جاؤ پناہ نہیں ملے گی۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ حکومت گوجرانوالہ والوں سے خوفزدہ تھی۔ انہوں ںے کہا کہ میں آج آپ کے پاس آپ ہی کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں پوچھتی ہوں کہ کیا گوجرانوالہ میں کاروبار بند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کاروباری برادری اور مزدوروں کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔ اوراس ماں کا مقدمہ لائی ہوں جو مہنگائی سے پس رہی ہے۔

پاکستان مزید جعلی وزیراعظم کی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں ان لیڈی ہیلتھ ورکرزکا مقدمہ لے کر آئی ہوں جو اسلام آباد میں دھرنا دے کر بیٹھی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت بھی  ہزاروں سرکاری ملازمین اسلام آباد میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں