ہم سب ایک پیج پر ہیں، عمران خان کے گھبرانے کا وقت آچکا: بلاول بھٹو


گوجرانوالہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم 1973کے آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں اورعمران خان کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچ اور پشتون کامریڈز ہمارے ساتھ ہیں۔

عمران خان! یاد رکھو کہ صفحہ پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ گوجرانوالہ کے عوام سے مخاطب ہوں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا گوجرانوالہ کے عوام کو تبدیلی پسند آئی ہے؟

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی اوراستفسار کیا کہ کیا یہ تبدیلی ہے کہ گندم اگانے والے کسان کے پاس روٹی نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی آئی ہے کہ پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ تبدیلی یہ ہے کہ ملک میں تاریخی بیروزگاری ہے۔

لاہور میں جلسے کی باری نہیں آئے گی، اس سے پہلے کام ہو جائے گا: افتخار حسین

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے کہا کہ آج نوجوان دو دو ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں لیکن روزگار نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک میں اس وقت گیس، آٹے، چینی اور ادویات کا بحران ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ سے لاکھ اختلاف کریں لیکن وہاں مفت علاج کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال500 ارب روپے کم ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب کا پیسہ تھا اورعوام کا پیسہ تھا جو پی ٹی آئی سے چھین کر دیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ سلیکٹڈ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کیا حال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ پنجاب تھا جہاں شہید بھٹو نے پوری اسلامی امہ کو اکٹھا کیا تھا لیکن نالائق سلیکٹڈ کشمیر پر بھی مسلم امہ کو اکٹھا نہیں کر سکا۔

پاکستان مزید جعلی وزیراعظم کی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر پر حملہ کردیا، وہاں کی ساری قیادت کو جیل میں ڈال دیا۔ انہوں ںے کہا کہ مودی کشمیرکے معاملے کو جشن کے طو رپر منا رہا ہے جب کہ عمران خان کا جواب تھا کہ ہر جمعہ کو احتجاج کریں گے۔


متعلقہ خبریں