حکمران ٹمٹماتا ہوا چراغ ہے،جمہوریت کی صبح طلوع ہونیوالی ہے: فضل الرحمان


گوجرانوالہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکمران ایک ٹمٹماتا ہوا چراغ ہے جس میں دم نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جمہوریت کی صبح طلوع ہونے والی ہے۔

ہم سب ایک پیج پر ہیں، عمران خان کے گھبرانے کا وقت آچکا: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں بہترین میزبانی پر ن لیگ کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے اور پہلوان اکھاڑے میں اتر چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جعلی حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اب عوام کا سمندر کراچی، کوئٹہ، لاہور اور پشاور میں آئے گا۔

عمران خان! یاد رکھو کہ صفحہ پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی ہے، مریم نواز

انہوں نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ ہم مدینہ مزاج لوگوں کی زندگی کٹ رہی ہے کوفے میں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ان کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور ہمت بھی جواب دے چکی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی سیاست کو قوم کے ہاتھوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ساحلی حدود کو صوبوں کے قبضے سے نکالنے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔

پاکستان مزید جعلی وزیراعظم کی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف

مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی صوبے کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہں دیں گے۔


متعلقہ خبریں